انٹرنیٹ ایکسپلورر کا جانشین سپارٹن متعارف
مائیکروسافٹ کی جانب سے آج انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ہٹ کر نیا ویب براﺅزر متعارف کرایا جارہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے لگ بھگ 20 سال میں پہلی بار اپنے روایتی انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ہٹ کر نیا ویب براﺅزر پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ فائرفاکس اور گوگل کروم کی بالادستی کو ختم کیا جاسکے۔
آج مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی تفصیلات کے ساتھ کمپنی اپنے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا جانشین سپارٹن سامنے لارہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نام کا انتخاب گوگل کروم کو ہرانے کی جنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اسپارٹن کو ڈیسک ٹاپ، ایپل کے آئی او ایس اور آئنڈرائیڈ سسٹمز میں استعمال کیا جاسکے گا تاہم یہ کورٹنا نامی وائس اسسٹنس بھی فراہم کرے گا جو گوگل اور ایپل کی جانب سے بھی فراہم کی جارہی ہے۔
تاہم اس میں کسی ویب سائٹ کا ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن ایک ہی اسکرین پر دیکھنے کا نیا فیچر بھی موجود ہے تاہم کچھ اور فیچرز بھی ہیں جن کا اعلان مائیکروسافٹ کی جانب سے تقریب میں کیے جانے کا امکان ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ نیا براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 12 کی جگہ لے گا۔