کمپیوٹر ونڈوز سے جڑے تمام مسائل کا ایک حل
کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ پر ونڈوز کو انسٹال کرنے کی صورت میں سب سے مشکل کام وہ تمام پروگرامز دوبارہ ری انسٹال کرنا ہوتا ہے جنھیں ہم روزمرہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔
تاہم ان پروگرامز کو سرچ کرکے انسٹال کرنا کافی وقت طلب اور مشکل ثابت ہوتا ہے کئی بار تو صارفین اس کام کے دوران اپنے کمپیوٹرز میں خطرناک یا بے کار سافٹ ویئرز انسٹال کرلیتے ہیں۔
مگر اس پریشانی کا حل نینائٹ نامی ایک فری ویئر ٹول کی شکل میں موجود ہے جو ناصرف آپ کے تمام پسندیدہ پروگرامز کو ری انسٹال کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ خطرناک سافٹ ویئرز سے بھی ہمیں بچاتا ہے۔
نینائٹ صارف کے آپریٹنگ سسٹم کے بٹ ورژن کو بھی مد نظر رکھتا ہے اور 32 بٹ ہونے کے باوجود اگر صارف 64 بٹ ورژن پروگرامز کو منتخب کرتا ہے تو مطابقت کے مسئلے کے بغیر اسے چلانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
اس ٹول کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ پروگرامز کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے اور یہ سارا عمل خودکار طور پر مکمل ہوتا ہے۔
پہلا قدم : سب سے پہلے ویب براﺅزر پر www.ninite.com کرکے اس ویب سائٹ پر جائیں۔
![]() |
دوسرا قدم : نینائٹ میں ہر طرح کے مقبول ونڈوز پروگرامز ہوتے ہیں جیسے ویب برائزورز، امیج ایڈیٹرز، میسجنگ اپلیکشنز سے میڈیا پلئیرز اور بہت کچھ جو اس ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی سب سے اچھی بات ہے کہ یہاں سے پروگرامز انسٹال کرنے کے دوران کوئی ٹول بارز یا کچرا آپ کے کمپیوٹر کا حصہ نہیں بنتا۔
![]() |
تیسرا قدم : ایک بار جب آپ اپنی پسند کے پروگرامز کو منتخب کرلیں تو تو انسٹالر بٹن پر کلک کریں۔
![]() |
چوتھا قدم : جب نینائٹ انسٹالر ڈاﺅن لوڈنگ مکمل کرلے گا تو ڈبل کلک کریں اور پھر جادو دیکھیں کیونکہ آپ کے منتخب کردہ تمام پروگرامز ڈاﺅن لوڈ ہوکر بغیر کسی مشکل کے انسٹال ہوچکے ہوں گے۔
![]() |